دمشق2؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روس شام میں فضائی حملے کے دوران کلسٹر بموں کا استعمال کر رہا ہے۔ جمعرات کے روز ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس دنیا بھر میں چار سو سے زائد ہلاکتیں، ممنوع قرار دیے گئے اسے ہتھیار کی وجہ سے ہوئیں۔ اپنی رپورٹ میں اس عالمی تنظیم نے کہا کہ شامی صدر بشارالاسد کی حامی روسی فورسز نے کلسٹر بموں کے استعمال میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر سے روسی فوج شام میں حکومت مخالف باغیوں کے خلاف فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔